Friday, 30 October 2015

پنجاب کبھی مذھب اور کبھی قوم کی طرف مائل ھوتا رھتا ھے۔


 فرعون کا ذکر ھے کہ اس نے اپنی قطبی قوم کو جوڑا ھوا تھا اور بنی اسرائیل کو ٹکڑیوں میں بانٹا ھوا تھا۔ یہ راج نیتی کے کھیل کا حصہ ھے۔ تاریخ پڑھ کر دیکھی جائے تو پتا چلتا ھے کہ ' پچھلے ھزار سالوں میں اس خطے کی اصل طاقت پنجاب رھی ھے اور پنجاب کبھی مذھب کی طرف مائل ھوا تو خطے پر غیر پنجابی مسلمانوں کی حکومت قائم ھوگئی اور جب پنجاب مذھب کے بجائے پنجابی کی بنیاد پر اکٹھا ھوگیا تو مسلمان غیر پنجابی مغلوب ھوگئے۔



 بحرحال ' پنجاب کو تقسیم کرنے کے لیے مذھب کا حربہ تو کامیاب رھا لیکن سرائیکی کی بناد پر پنجاب کو تقسیم نہیں کیا جاسکا بلکہ اب تو یہ ناممکن ھو گیا ھے کیونکہ اب پھر سے پنجاب نے کروٹ بدلی ھے اور پنجاب نے پھر مذھب اور نسل کی بنیاد پر تقسیم کو رد کرکے قوم کی بنیاد پر اکٹھا ھونا شروع کردیا ھے۔ اس لیے کسی بھی نام پر پنجاب کواب مزید تقسیم کرنا ممکن نہیں رھا بلکہ اب تو جن پنجابیوں کو پنجابی کے بجائے غیر پنجابی بنایا گیا تھا جیسے ھندکو پنجابی اور ڈوگرے پنجابی وغیرھ انہوں نے بھی پنجابی بننا شروع کردینا ھے۔

No comments:

Post a Comment